اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی این کی بندش کا معاملہ زیربحث لایا گیا، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے قائمہ
سورس: Pxhere.com
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی این کی بندش کا معاملہ زیربحث لایا گیا، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے قائمہ کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وی پی این کے استعمال کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی ہے۔
چیئرمین کمیٹی سینٹر افنان اللہ نے کہا کہ پیکا کا قانون سوشل میڈیا پر پابندی لگا سکتا ہے، کیا وی پی این سوشل میڈیا میں آتا ہے ؟ اسے بند کرنا ہے تو ان کیمرہ بریفنگ دیں۔
چئیرپرسن کمیٹی نے ممبر لیگل سے سوال کیا کہ اس معاملے پر آپ نے کوئی رائے دی ہے؟ اگلی میٹنگ میں سیکرٹری داخلہ کو بلائیں تاکہ معاملے پر بات ہوسکے۔ممبرکمیٹی سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا کہ حکومت ایکس کو بلاک کرنے کے لیے وی پی این کی بندش چاہتی ہے، ملک میں اتنا بڑامسئلہ چل رہا ہے،آئی ٹی کے وزیر کہاں ہیں ؟