ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل غیر قانونی تارکین کے بارے بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا وقت آن پہنچا ہے اور یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے

حیاتیات Nov 19, 2024 IDOPRESS

سورس: Wikimedia Commons

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا وقت آن پہنچا ہے اور یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی افراد کو جبری بے دخل کرنے کے حوالے سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی بھی تیاری کر لی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بے دخلی امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی ہو گی اور اس کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے امریکی انتخابات کے دوران اپنی متعدد انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکا کو غیر قانونی افراد سے پاک کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان افراد کو بے دخل کیا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں