امریکی وسط مدتی انتخابات میں خلا سے بھی ووٹ کاسٹ کیا گیا

بڑا ڈیٹا Nov 4, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی مڈٹرم انتخابات میں جہاں لاکھوں امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچے، وہیں بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود تین امریکی خلا بازوں نے بھی زمین سے سینکڑوں میل بلندی پر خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

ناسا کے خلا باز انیل مینن نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی امریکی خلا بازوں کو بھی مدار میں رہتے ہوئے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا۔

Yes,you can even vote from space! All three US crew members had the privilege of voting from space station. We filled out an electronic ballot and sent it securely to the election officials. https://t.co/hJCExQ2nKr

— Anil Menon (@astro_anil) November 3,2026


انیل مینن نے ویڈیو میں خلائی سٹیشن کے اندر اپنے رہائشی حصے کے ایک چھوٹے سے مقام کو دکھاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، آپ خلا میں رہتے ہوئے بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

امریکی خلا بازوں کو خلا سے ووٹ ڈالنے کی سہولت 1997 میں متعارف کرائی گئی تھی، جب ریاست ٹیکساس نے ناسا کے عملے کو خلائی مدار سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی کی۔

روس کے خلائی سٹیشن میر پر موجود امریکی خلا باز ڈیوڈ وولف خلا سے ووٹ ڈالنے والے پہلے امریکی خلا باز بنے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں