
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (پمز) ہسپتال میں بچوں کی اموات کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
ہم نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
بعد ازاں وکیل ریاض حنیف راہی نے مقدمہ درج کرانے کے لیے جسٹس آف پیس سے رجوع کیا، تاہم درخواست مسترد کر دی گئی۔ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف ریاض حنیف راہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
