
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست نیویارک کے آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی خبر ایجنسی کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حکیم جیفریز نے 79.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے ریپبلکن حریف لیوس مزراہی کو شکست دی۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں حکیم جیفریز سپیکر منتخب ہو سکتے ہیں، اگر ڈیموکریٹ ارکان نے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام سپیکر ہوں گے۔
حکیم جیفریز نے کہا کہ تمام امریکیوں کو ضرورت کے وقت علاج کی سہولت میسر کرنے کی کوشش بھی کریں گے، یہ صرف ڈیموکریٹس کی نہیں بلکہ تمام امریکیوں کی کامیابی ہے، یہ کسی جماعت یا سیاسی رنگ کا نہیں بلکہ حب الوطنی کا لمحہ ہے۔
