لاہور میں تین غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی، 11 خواتین سمیت 42 افراد گرفتار

توانائی Oct 28, 2026 IDOPRESS

لاہور (زین بابو) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین سمیت 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں گارڈن ٹاؤن، گلبرگ اور او پی ایف سوسائٹی میں کی گئیں، جہاں سے 67 لیپ ٹاپ، ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، 50 موبائل فون اور دو سرور سسٹم برآمد کیے گئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائیاں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر کی گئیں۔ گارڈن ٹاؤن میں چھاپے کے دوران 12 مردوں اور 10 خواتین سمیت 22 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ وہاں سے 19 لیپ ٹاپ، ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور 24 موبائل فون برآمد ہوئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں