امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا:ایرانی سپیکر کا وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل

عی Nov 4, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر غالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کر دیا ہے، ہم بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کیلئے کام کرے گی تو اسے شکست ہوگی۔

دوسری جانب امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو ریپبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی رپورٹ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی ایک وجہ بنی، انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کے نزدیک ناقابلِ قبول اقدامات کو صدارتی ویٹو کے ذریعے روکیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں