لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تیز، ہزاروں گاڑیوں کے چالان

عی Oct 29, 2026 IDOPRESS


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں، جبکہ رات گئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔


سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اس لیے انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مصنوعی ذہانت کے نظام کی مدد سے بھی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو چالان کیے جا رہے ہیں۔


سی ٹی او لاہور کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 9 ہزار 998 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی پھیلانے والا سامان لے جانے والی 6 ہزار 745 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور خستہ حال 22 ہزار 241 گاڑیوں کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اوورلوڈنگ پر 2 لاکھ 33 ہزار 476 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔


سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند ہے، خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ مٹی، ریت اور دیگر معدنیات کی کانوں سے متعلق مقامات پر بھی خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریکٹر ٹرالیوں کو ترپال، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔


سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی معطل ہوں گے۔ تمام ڈی ایس پیز کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی درستگی کے لیے متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں