
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ20ہزار سے بڑھا کر 30ہزار روپے فی بچہ کردیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کہاہے کہ بچوں کے خرچے میں سالانہ 10فیصداضافہ 2019سے شمار کیا جائے،بچوں کی کفالت کی ذمے داری والد پر ہے،بچوں کے والدہ کے پاس رہنے سے یہ ذمے داری ختم نہیں ہوتی،والد کی محدود آمدن کا دعویٰ مخص بیان کی بنیاد پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا، والد کو اپنی مالی استطاعت محدود ہونے کے دعوے کے دستاویزی شہادت فراہم کرنا ہوگی،بچوں کے خرچے کا تعین ان کی ضروریات اور والد کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔
