بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بڑا ڈیٹا Sep 15, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد ختم ہوگیا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہوگئی، متعدد کمپنوں نے اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی۔

عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سےسرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں۔

عدم دلچسپی کے باعث بھارتی سٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے.

بھارتی معیشت کی پستی اور سٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں