پاکستانی کرکٹرز ابوظہبی ٹی 10 لیگ کیلئے این او سی کے منتظر

ٹیک Nov 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے قومی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کی این او سی کے منتظر ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی۔قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی سے دو چار ہیں۔


پاکستانی کرکٹرز فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم، عباس آفریدی، حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید، سلمان ارشاد، خوش دل شاہ اور حیدر علی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی 10 لیگ میں شامل ٹیموں نے قومی کرکٹرز سے رابطے کر کے انہیں جلد این او سی حاصل کر نے کا کہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی صورت میں قومی کرکٹرز کے متبادل کھلاڑی لیے جائیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں