
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو درپیش مشکلات کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ’میرا نام بیلٹ پیپر پر نہیں تھا، اور اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔‘
بی بی سی اردو کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ابتدائی نتائج ریپبلکن پارٹی کے لیے توقعات کے مطابق نہیں دکھائی دے رہے۔
سی بی ایس کے مطابق ڈیموکریٹس امریکی ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کے کم از کم 218 نشستیں جیتنے کا امکان ہے، جس کے ساتھ وہ ریپبلکنز سے ایوان کا کنٹرول واپس لے لیں گے۔
ریپبلکنز کے کم از کم 160 نشستیں جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ یہ نتیجہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے لیے ایک بڑی سیاسی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
