کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صارفین کے واٹس ایپ
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صارفین کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی تواتر سے شکایات سامنے آئی ہیں۔ ملک میں گذشتہ چند ماہ کے دوران متعدد صارفین نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی 50 کے قریب شہریوں نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔ شہریوں کے علاوہ اہم سماجی شخصیات کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس وجیہ الدین احمد ، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے سمیت متعدد اہم شخصیات کے بھی گذشتہ دنوں واٹس ایپ ہیک کیے گئے ہیں۔