لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔