اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے انہیں میں سب انسپکٹر ڈی پی او سکواڈ محمد ارشاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے انہیں میں سب انسپکٹر ڈی پی او سکواڈ محمد ارشاد صدیقی بھی شامل ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے سب انسپکٹر محمد ارشاد سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔سب انسپکٹر محمد ارشاد صدیقی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 24 نومبر کو ٹاور ہل پوائنٹ موٹروے پر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جہاں شرپسند مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کرنے کے لئے فساد برپا کیا، ہم نے مشتعل افراد کو 25 نومبر تک پرامن طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن 25 نومبر کو اسلحے سے لیس افراد نے ہم پر حملہ کر دیا۔
محمد ارشاد صدیقی نے بتایا کہ حملہ کرنے والے عسکری ونگ نے ہم پر شدید فائرنگ کی اور ارد گرد درختوں کو آگ لگا دی، حملے کے دوران شرپسندوں نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گہری کھائی میں پھینک دیا۔
سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس ایچ او کو ریسکیو کرنے پر شر پسندوں نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا جس دوران میرے سر پر پتھر لگا اور میں بے ہوش ہوگیا، مجھے سر پر گہری چوٹ آئی لیکن اب میں ٹھیک ہوں اور ایک نئے عزم کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں۔