بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بھارت نواز بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب

بڑا ڈیٹا Dec 5, 2024 IDOPRESS

سورس: Pexels.com

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بھارت نواز بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ نئی دہلی نے اس نئی پیش رفت پر روایتی انداز میں مخالف پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔

آج نیوز نے بنگلہ دیشی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے۔ اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جس رفتار ہے معاملات طے پارہے ہیں آئندہ ایک دو برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔

ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو کلیئرنس کے لیے کئی دن لگ جاتے تھے اور یوں بتدریج پاکستان سے اشیا کی ایکسپورٹ کم ہوتی رہی۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت جانے کے بعد دونوں ممالک کے تاجروں نے کوششیں شروع کر دی تھیں کہ کسی طرح بنگلہ دیش پاکستانی مصنوعات پر سے ’ریڈ لسٹ‘ کے لیبل کو ہٹا دے اور اس میں کامیابی اس سال ستمبر کے مہینے میں ملی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں