اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)8فروری 2024انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان لاعلم نکلے ۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)8فروری 2024انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان لاعلم نکلے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سرابراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان آج سماعت مقرر ہونے سے لاعلم نکلے ،شیر افضل مروت کی جانب سے ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل حامد خان نے کہاکہ نوٹس موصول نہیں ہوا اس لئے تیاری نہیں کر سکا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے اپنے اے او آر سے رابطہ میں رہا کریں،سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ۔