
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ متحدہ عرب امارات میں جشنِ آزادیِ پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اس سلسلہ میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں "پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ " کے عنوان سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں کی ثقافت، موسیقی اور روایات کے خوبصورت رنگ دیکھنے کو ملے پروگرام کی میزبانی یاسر صدیق نے کی، جنہوں نے اپنے پُرجوش اور منفرد اندازِ میزبانی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں اور پرفارمنسز کو خوبصورتی سے حاضرین کے سامنے پیش کیا۔
کشمیر سے گلگت بلتستان اور چترال تک، بلوچستان سے سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب تک، پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو موسیقی، روایتی ملبوسات اور رنگا رنگ پرفارمنسز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے پیش کیا گیا۔کشمیری، بلوچی، سندھی، پشتو، گلگتی، چترالی، پنجابی اور اردو نغموں پر فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز نے حاضرین کے دل جیت لیے، جبکہ قومی اور ملی نغموں نے شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید گرما دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین، پختون بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیت شاہد بنگش تھے، جبکہ گیسٹ آف آنر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین تھے۔ پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت اور وابستگی کا ہمیشہ اظہار کرنے والی معروف اماراتی شخصیت پاور آف شارجہ بھی خصوصی طور پر پروگرام میں شریک تھے,تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر شہاب الدین شہاب، ڈاکٹر ظفر طاہر، سید سلیم، راشد الاسلام، اسد اللہ ملک ، سرفراز صدیقی، سجاد عباسی، جنرل سیکرٹری پاک ہزارہ گروپ نیاز علی جدون ، حسین شیرازی، پختون بزنس کمیونٹی، اسد صدیق ، عمر بلوچ، ملک عادل اور احمد ، پروڈکشن منیجر وائی ایس آئی ایونٹس سمیع اللہ احسن اور خصوصی شخصیات نے بھی شرکت کی. تقریب کی خاص بات بچوں اور خواتین کی بھرپور شرکت بھی رہی۔
