
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے مشیر علی ڈار کے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ سرتال میوزک اکیڈمی میں گزارے خوش گوار لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
علی ڈار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ لاہور کی سرتال میوزک اکیڈمی میں بچوں اور نوجوان فنکاروں کے درمیان بیٹھے میوزک سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں اکیڈمی کے بچوں کو ہارمونیم بجاتے اور روایتی گیت گاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ علی ڈار اپنے بیٹے کو پیار کرتے، گلے لگاتے اور اس کے ہاتھ و گال پر بوسہ دیتے نظر آئے۔
لاہور کی سرتال میوزک اکیڈمی کے بچے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کے باعث پہلے بھی سوشل میڈیا پر عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
