کوہاٹ: پولیس لائن مسجد دھماکے کے مزید 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے

جگہ Sep 21, 2026 IDOPRESS

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر رب نواز بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ریڑھی بان لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ میں پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوئے تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مقابلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں