اسلام آباد، پشاور  اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

جگہ Aug 19, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ زلزلے کا مرکز زیرزمین 187 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں