سنوکر کلب انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

جگہ Aug 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب انتظامیہ کو مبینہ غیر قانونی ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے سول لائنز پولیس لاہور کو درخواست گزار کلب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سی سی پی او لاہور کو سول لائنز پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے سنوکر کلب کے مالک مدثر مجید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے سنوکر کلب چلانے اور اسے بند کرنے کے اوقات کار مقرر کر رکھے ہیں اور وہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کلب چلا رہا ہے۔

عدالت نے سول لائنز پولیس کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا اور سی سی پی او لاہور کو پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں