
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کے لیے باقاعدہ پٹیشن تیار کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے خلاف پٹیشن لیگل ٹیم نے تیار کی جس کی منظوری پی پی قیادت نے دی جلد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹیشن آئندہ 48 گھنٹوں میں دائر ہوگی، جس میں حکومت سازی سے روکنے کے لیے عدالت سے حکم امتناع کی درخواست کی جائے گی۔
