شیخوپورہ میں مبینہ مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو قتل کرنیوالے 2 ملزم ہلاک، 4 زخمی

جگہ Aug 14, 2026 IDOPRESS

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم ریحان بٹ سمیت دو ملزم مارے گئے، دہشت گرد لاہور میں بادامی باغ اور نواں کوٹ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے فرار ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی، شیخوپورہ راوی ریان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم مارے گئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ایک ملزم کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو رنج تھا کہ ان کا بھائی سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے میں ہلاک کیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں