محسن نقوی کا بیان حکومتی کارکردگی کیخلاف جامع چارج شیٹ ہے: بیرسٹر سیف

بڑا ڈیٹا Jul 31, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا سسٹم فیل ہونے کا بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا بیان وفاقی حکومت کی کارکردگی کے خلاف جامع چارج شیٹ ہے، نوجوانوں کی محرومیاں دور نہ کی گئیں تو سڑکوں پر احتجاج پارلیمنٹ اور عدالت کا متبادل بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے غم و غصے میں اضافے سے قبل فوری نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات سے نظام بچایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل کیا جائے، گورننس میں بہتری ہی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں