ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور میرج ہالز کی کچی رسیدوں کے اجراء پر مکمل پابندی

جگہ Aug 10, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور میرج ہالز میں ٹیکس ادائیگی میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر تمام اضلاع کے کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز کیلئے ای آئی ایم ایس (EIMS) کے ذریعے رسید جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پی آر اے کے چیئرمین معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع کے کمشنرز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کے مطابق اقدام کا مقصد ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت لانا، سیلز ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانا اور ٹیکس چوری کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں