چوہدری گلزار احمد لنگڑیال پی ٹی آئی فرانس کے نئے صدر منتخب

جگہ Aug 10, 2026 IDOPRESS


پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی تنظیم میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، معروف بزنس مین اور متحرک سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو پاکستان تحریک انصاف فرانس کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


تنظیم کے دیگر عہدیداران میں چوہدری ماجد چیمہ جنرل سیکریٹری، لالہ شبیر برہان سینئر نائب صدر، خرم تارڑ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، ثقلین بھٹی انفارمیشن سیکریٹری جبکہ ناصرہ خان ویمن سیکریٹری مقرر ہوئی ہیں۔ نومنتخب عہدیداران پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور فرانس میں تحریک انصاف کے کارکنان سے رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔


چوہدری گلزار احمد لنگڑیال طویل عرصے سے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ پارٹی کے لیے ان کی خدمات، وابستگی اور مسلسل جدوجہد کے پیش نظر انہیں پی ٹی آئی فرانس کی قیادت کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


نومنتخب صدر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے اپنی ذمہ داری سونپے جانے پر پارٹی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرانس میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنا، ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔


دریں اثنا پی ٹی آئی فرانس کے نومنتخب عہدیداران کو پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری گلزار احمد لنگڑیال اور دیگر نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت فرانس میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں