آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی(ن) لیگ کے نام، 14 نشستیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب

جگہ Aug 3, 2026 IDOPRESS

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ (ن) کے نام رہا، 20 میں سے 19 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) 14، جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں میں کامیاب ہوئی، مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام 10 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان کو 325 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہر النساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں