متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا

توانائی Jul 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کے سلسلے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواستیں فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر تھیں۔

متفرق درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ پراسیکوشن نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم عدالت ان اعتراضات سے متعلق درخواست مسترد کر چکی ہے۔


درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ 27 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں