پاسپورٹ تجدید میں سہولت، عازمین حج فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے

بڑا ڈیٹا Jul 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور کی کاوشوں سے حج 2027 کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی اہم سہولت فراہم کر دی گئی۔وزارت کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027 کے لیے ایسے پاکستانی پاسپورٹ کا مؤثر ہونا لازمی ہوگا، جو 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہو۔

اسی مقصد کے پیش نظر پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں