رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سائنس Jul 29, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر رکارڈکی گئی تھی۔

زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں