راجن پور: 15 کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

جگہ Aug 3, 2026 IDOPRESS

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں 15 کلو گرام وزنی شیری نسل کی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث 18 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فروخت کرنے والے شخص کے مطابق یہ بکری اپنی نسل اور جسمانی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی نایاب ہے، اسی لیے اس کی قیمت ابھی بھی غیر معمولی رکھی گئی۔

شیری نسل کی ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث نایاب ہے، اسی لیے اس کی قیمت بھی غیر معمولی رکھی گئی۔

خریدار بکری لینے کے لیے اکیلے نہیں آئے بلکہ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے، ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے ساتھ پہنچے، نوٹ نچھاور کیے گئے جبکہ بکری کو خوب سجا کر رخصت کیا گیا۔


تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع کے لیے بیف قورمے اور میٹھے چاولوں سے کی گئی جبکہ شہری بڑی تعداد میں اس منفرد منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

کوئی اسے شوق قرار دے رہا ہے، کوئی نسل کی اہمیت، جبکہ کئی صارفین 18 لاکھ روپے کی قیمت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم ایک بات ضرور ثابت ہوئی کہ بعض اوقات شوق واقعی قیمت کا محتاج نہیں ہوتا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں