کمانڈرنیشنل سٹریٹجک کمانڈجنرل سیدعامر رضاکونشان امتیاز(ملٹری) عطاکرنےکی منظوری

جگہ Jul 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت نےکمانڈرنیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سیدعامررضا کونشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنےکی منظوری دیدی.

صدرِ مملکت نے جنرل سید عامر رضا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 31,2026

یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل سٹاف کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کی منظوری دی۔

پاکستان آرمی ایکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری یا مدت ملازمت میں توسیع، یا “اس سلسلے میں مقرر کنندہ اتھارٹی کی جانب سے اختیارات کے استعمال کو کسی بھی عدالت کے سامنے کسی بھی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جائے گا”۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں