
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات آگے نہ ہی بڑھائیں تو اچھا ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق کوئی مسودہ نہیں دیکھا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہو، گورننس کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ قرضے بالکل بڑھ رہے ہیں اور حکومت کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹو یونٹس کے معاملے پر ہمارے سامنے کوئی ٹھوس بات نہیں آئی۔
