
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب کھلے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود کے علاقے مچھر کالونی میں واقع نور اسلام مسجد کے قریب کھیلتے ہوئے کم سن بچہ کھلے نالے میں گر کر ڈوب گیا، بچے کو بچانے کے لیے نالے میں کودنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
بچے کو بچانے کیلئے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ گلاب ولد منظور کے نام سے ہوئی، جس کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
