حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل عوام پر بھاری پڑ گیا

چپ ٹیک Jul 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل عوام پر بھاری پڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے نظام کے بعد صرف تین روز میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ 6 روز میں مجموعی طور پر52 روپے 19 پیسے بڑھ گئے۔

ڈیزل کی قیمت محض تین دن میں 354.35 پیسے سے بڑھ کر 375.4 پیسے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح پیٹرول تین روز کے دوران مزید 11 روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا، تین دنوں کے دوران صرف ایک بار پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 دن میں 315.80 روپے سے بڑھ کر 327.12 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا جبکہ پیٹرول 5 روپے 44 پیسے مہنگا کیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں