لاہور لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے پرائیویٹ بلاک مریضوں کے بجائے اپنی ساس کیلئے مختص کردیا

جگہ Jun 11, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کےگائنی اسپتال لیڈی ایچیسن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس) نے پرائیویٹ بلاک کو اپنی ساس کیلئے مختص کردیا۔

ایم ایس اسپتال میں بلاک کو مریضوں کے بجائے ڈاکٹر کی ساس کے علاج کیلئے مختص کیا گیا ہے، خاتون کی اسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں رہائش کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ کی ساس 4 ماہ سے پرائیویٹ بلاک میں ہیں، اسپتال کا عملہ اور نرسیں خاتون کی دیکھ بھال پر مامور ہیں۔

ڈاکٹر صوبیہ نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی ساس سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کریں گی، محکمہ صحت پنجاب کو اپنا مؤقف بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے درخواست دی جس میں ایم ایس نے اپنی ساس کی مختلف بیماریوں کا حوالہ دیا، ترجمان کے مطابق سیکرٹری محکمہ صحت ایم ایس کی درخواست کو دیکھ رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں