لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اور پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد بیرون ملک کرنے کے لیے دبئی یا لندن کی تجویز ہے۔
ڈرافٹ بیرون ملک ہو گا یا پاکستان میں اس کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔ آئی پی ایل میں نظرانداز ہونے والے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں انگلش کھلاڑیوں کی شمولیت ای سی بی کے این او سی سے مشروط ہو گی۔