اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈی ایس پی لیگل کو شیرافضل مروت کیخلاف سیل ایف آئی آر کی نقول جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس ڈی ایس پی کو سیل ایف آئی آر کی نقول جمع کرانے کی ہدایت

جگہ Dec 6, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس ڈی ایس پی کو سیل ایف آئی آر کی نقول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مروت صاحب آپ کی پارٹی جب حکومت میں تھی وہ بھی یہی کرتی تھی،یہ سب ظلم اس وقت بھی ہورہاتھا اور ظلم آج بھی ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیرافضل مروت کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ۔ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ شیر افضل مروت کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد15ہے، جتنی بھی ایف آئی آر ہیں وہ اس رپورٹ میں دے دی ہیں،جسٹس ارباب طاہر نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ اس رپورٹ میں کتنی ایف آئی آر سیل ہیں؟ڈی ایس پی صاحب آپ جائیں اور سیل ایف آئی آر کی نقل لیکر آئیں، عدالت نے ڈی ایس پی کو 11بجے تک سیل ایف آئی آر کی نقول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ مروت صاحب آپ کی پارٹی جب حکومت میں تھی وہ بھی یہی کرتی تھی،یہ سب ظلم اس وقت بھی ہورہاتھا اور ظلم آج بھی ہو رہا ہے،شیر افضل مروت نے کہاکہ آپ کے گزشتہ آرڈر کے باوجود پولیس گرفتار کرنے کیلئے پہنچ گئی تھی،پنجاب پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی،عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت میں 11بجے تک وقفہ کردیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں