لندن پولیس نے جسٹس فائز عیسیٰ پر حملہ کیس بغیر کسی کارروائی کے بند کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل کے باہر پاکستان تحریک

جگہ Dec 6, 2024 IDOPRESS

سورس: File Photo

لندن (ویب ڈیسک) لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جسٹس (ریٹائرڈ) قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل کے باہر پاکستان تحریک کے حملے کے الزام میں کی گئی شکایت پر کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج نیوز کے مطابق ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے ضروری شواہد کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اس لیے شکایت بند کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹی آف لندن پولیس نے واقعہ میں نامزد 28 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ناکافی ثبوت پائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کی ہدایت کے بعد پولیس کو شکایت کی تھی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ 29 اکتوبر کو ایک نوٹ وربیل فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کو بھیجا گیا جس میں سفارتی پولیس کی مدد طلب کی گئی۔ اس کی کاپی دفتر خارجہ کے ساتھ ساتھ برطانوی ہائی کمیشن کو بھی بھیج دی گئی۔ چند روز قبل تقریباً چار پولیس افسران مزید سوالات پوچھنے کے لیے ہائی کمیشن گئے جہاں انہیں مکمل بریفنگ دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں