کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز کل سے ہو گا، وزیر اعلیٰ افتتاح کریں گے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا جو 5روز تک جاری رہے گا، کتب میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

جگہ Dec 11, 2024 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا جو 5روز تک جاری رہے گا، کتب میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کریں گے، کتب میلے میں 5لاکھ شائقین کتب کی شرکت متوقع‘ 17ممالک کے تقریباً 40ادارے حصہ لیں گے، انتہائی کم قیمت میں کتابیں دستیاب ہو ں گی۔

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عزیز خالد اور کتب میلے کے کنوینر وقار متین نےپریس کانفرنس میں کہا کہ کتب میلے میں پاکستان بھر کے نامور پبلشرز بھی اپنے سٹال لگائیں گے‘کتب میلے میں نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں