گورنر ہاؤس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔اپنے ایک

جگہ Dec 5, 2024 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔


اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اے پی سی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔


انہوں نے کہا کہ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے مرکز سے بقایا جات لیں، گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔


واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج ہو رہی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں