نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی

جگہ Dec 2, 2024 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا ۔

اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر جوبائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں