علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بدستور مانسہرہ میں مقیم، پشاور جانے سے گریز

مانسہرہ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی منگل کی شب سے اب تک مانسہرہ میں مقیم ہیں۔ آج نیوز

جگہ Nov 28, 2024 IDOPRESS

سورس: File Photo

مانسہرہ (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی منگل کی شب سے اب تک مانسہرہ میں مقیم ہیں۔

آج نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی منگل کی شب اسلام اباد سے نکلنے کے بعد مانسہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رات سرکٹ ہاؤس میں گزاری جبکہ بدھ کی صبح ان کی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا لیکن اس پریس کانفرنس میں بشری بی بی نے شرکت نہیں کی۔

علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں بات کی جس کے بعد خبریں آئیں کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور روانہ ہو گئے جبکہ بشری بی بی مانسہرہ میں ہی مقیم ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ علی امین گنڈا پور بھی پشاور نہیں گئے اور پی ٹی آئی کے دونوں رہنما دو دن سے مانسہرہ میں ہی مقیم ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کارکنوں کا سامنا کرنے سے پریشان ہیں اور اس وجہ سے پشاور جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ کچھ ذرائع نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کچھ پارٹی میٹنگز کرنی ہیں جس میں طے کرنا ہے کہ آگے کیا ہوگا چونکہ مانسہرہ اسلام آباد کے قریب ہے تو اس وجہ سے وہ مانسہرہ میں ہی مقیم ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں