غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب

سافٹ ویئر Nov 4, 2026 IDOPRESS

نیوجرسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی میں مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس میں پہنچنے والے پہلے مسلمان ہیں جب کہ وہ کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن بھی ہوں گے۔

ڈیموکریٹ امیدوار نے ری پبلکن کے گریگ میل کو شکست دی ہے، نومنتخب ڈیموکریٹ رکن صحت کی سہولتیں اور سستے گھردینے کے حامی ہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کی حمایت بھی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آدم حموی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آدم حموی 2024 اور 2025 میں غزہ میں زخمیوں کا علاج کرچکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی فوج کے سابق سرجن کے طور پر عراق جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں