دنیا بھر میں 22 ستمبر بطور ورلڈ ڈیٹس ڈے منایا گیا

سافٹ ویئر Sep 24, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) دنیا بھر میں 22 ستمبر کو عالمی یومِ کھجور منایا گیا، جس کا مقصد کھجور اور کھجور کے درختوں کی غذائی، معاشی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے بانی مہاب العوار کے مطابق کھجور محض ایک پھل نہیں بلکہ انسانیت، زمین اور ورثے کی ایک داستان ہے۔

عالمی سطح پر کھجور کی پیداوار 1962 کے 1.8 ملین ٹن سے بڑھ کر 2022 میں 9.75 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 150 ملین کھجور کے درخت موجود ہیں جن میں سے 75 فیصد مشرقِ وسطیٰ میں پائے جاتے ہیں۔

اس دن کے موقع پر افراد، اداروں اور کمیونٹیز کو آگاہی پروگرام، نمائشوں اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں