بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی

سافٹ ویئر Aug 18, 2026 IDOPRESS

ڈارون(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے جیک ویدرالڈ کو ڈراپ کرتے ہوئے میٹ رینشا کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں یہ واحد تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے، ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور صفر رنز بنا کر ناکام رہے، وہ چھ ٹیسٹ میچز میں محض 20.36 کی اوسط سے 224 رنز بنا سکے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں وہ حسن محمود کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے کیچ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں بھی ان ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

???? JUST IN: Jake Weatherald dropped for the second Test against Bangladesh. Matt Renshaw has been called up pic.twitter.com/9eUJX8enZ6

— Cricinfo (@cricinfo) August 18,2026 دوسری جانب میٹ رینشا 2023 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے قریب ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں سکور کیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین بھی دباؤ کا شکار ہوں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں