خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

سافٹ ویئر Nov 4, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

دنیا نیوز کے مطابق نئے نظام کے تحت پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ نئے نظام سے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف مل سکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے توانائی مسائل کے پائیدار حل کے لیے وفاقی و صوبائی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں