
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 22 سال کی لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد لڑکی کے بھائی، باپ اور گھر کے دیگر افراد فرار ہوگئے۔
سی پی او کے مطابق مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
