پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش , گرمی کا زور ٹوٹ گیا, خیبر پختونخوا میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کا امکان

عی Jun 16, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے 20 جون کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہر سرگودھا، شکر گڑھ، لیہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔جب کہ سندھ کے شہروں میں موسم اب بھی گرم اور خشک ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں